فائل فوٹو
اسلام آباد (بزنس ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہو گیا۔
اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 425,636 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونا 3001 روپے اضافے سے 364,914 روپے کا ہو گیا۔ اس کے علاوہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 2751 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد 22 قیراط 10 گرام سونا 334,516 روپے کا ہو گیا ہے۔


