فائل فوٹو
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کا ملائیشیا کے ہم منصب خالد بن نور الدین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر علاقائی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔ اس دوران دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


