فائل فوٹو
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحاد نے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔ علاوہ ازیں نجران اور مشرقی صوبے میں ممکنہ خطرے کی وارننگ بھی واپس لے لی گئی۔


