لاہور میں 30 اکتوبر کو سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں جدید مشینری کی خریداری کیلئے 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں جسم کی مکمل ملٹی الٹرا فاسٹ سی ٹی سکینر کیلئے 50 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔
جنرل ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں نئی 128 سلائس سی ٹی سکین مشین کیلئے 30 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں نئی 128 سلائس سی ٹی سکین مشین کیلئے 30 کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہوئے ہیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے جدید مشینری کی خریداری کے ان تینوں منصوبوں کی انتظامی منظوری دی ہے۔ سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔


