کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں آسیان ممالک کے سفیروں اور ڈپلومیٹس کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق اس وفد کی قیادت پاکستان میں فلپائن کے سفیر اور اسلام آباد میں آسیان کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایمانوویل آر فرنانڈیز نے کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


