فائل فوٹو
بیجنگ (اے پی پی) — پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی پرواز 30 اکتوبر کو روانہ کی گئی۔
اس سروس کی بحالی سے اسلام آباد اور بیجنگ براہ راست فضائی رابطے میں جڑ گئے ہیں۔ یہ اقدام دونوں دوست ممالک کے درمیان ہوا بازی کے روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔


