لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 3 مرلہ رہائشی پلاٹ مالکان کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں 3 مرلہ رہائشی پلاٹ کی کیٹگری میں بلڈنگ لائن سے 5 فٹ لازمی جگہ چھوڑنے کی چھوٹ دینے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔
ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز میں ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ اس سے قبل سامنے اور پیچھے 5 فٹ جگہ چھوڑنا لازمی تھا جس سے قابل تعمیر جگہ بہت کم بچتی تھی۔
یہ تجویز منظوری کیلئے آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔


