حضرو (بیورو رپورٹ) تحصیل حضرو کے علاقے لارنسپور تربیلا روڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تحصیل حضرو کے علاقے لارنسپور تربیلا روڈ پر بائیس سالہ نوید ولد فضل آسمانی بجلی کی زد میں آ کر شدید متاثر ہوا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو گیارہ بائیس کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ متاثرہ نوجوان کو موقع پر ہی سی پی آر فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا۔


