راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پندرہ لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔
یہ کارروائیاں تھانہ مورگاہ، صدر واہ اور گوجر خان کے علاقوں میں کی گئیں۔ متعلقہ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


