روالپنڈی (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹیگیشن سیف اللہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سن کر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
ان کے مطابق شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تھانوں میں بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے گا۔


