راولپنڈی (نیوز ڈیسک) لڑائی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزائے موت سنا دی ہے۔ راولپنڈی پولیس کی مؤثر پولیسنگ اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت نے مجرم ثناء اللہ کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
مجرم کو عدالت کی جانب سے دس لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ اس سنگین واقعہ کا مقدمہ جون 2024ء میں تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ کی مؤثر پیروی کے پیش نظر مجرم کو قرار واقعی سزا ملی ہے۔


