راولپنڈی (بیورو رپورٹ، راولپنڈی ڈیسک) گوجر خان پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اشتہاریوں نے سابقہ دشمنی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کیا تھا۔
یہ ملزم دسمبر 2023 سے پولیس کو مطلوب تھے۔ گوجر خان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور دیگر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے یہ گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
ایس پی صدر انعم شیر نے کہا ہے کہ گرفتار اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔


