راولپنڈی (بیورو رپورٹ، راولپنڈی ڈیسک) راولپنڈی کے تھانہ چکری کی حدود میں گیارہ سالہ لڑکے سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس مقدمے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا اور دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس بھی مکمل کروایا جا رہا ہے۔ ایس پی صدر انعم شیر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی یا ہراسمنٹ کے واقعات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔


