راولپنڈی (این این آئی) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے جوڈیشل کمپلیکس اور اولڈ کچہری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پوائنٹ وائز ڈیوٹیز کو چیک کیا اور فول پروف سیکورٹی کی ہدایات دیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے ہدایت کی کہ ملزمان کو پیشی پر لاتے اور لے جاتے وقت ایس او پیز پر عمل یقینی بنایا جائے۔ احاطہ کچہری میں داخل ہونے والے تمام افراد کی واک تھرو گیٹ سے چیکنگ اور باڈی سرچ کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ فول پروف سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


