میکسیکو سٹی (اسپورٹس ڈیسک)۔ میکسیکن فٹ بال فیڈریشن نے ٹین ایج مڈفیلڈر گلبرٹو مورا کے باہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
وہ ٹخنے کی چوٹ کے باعث چلی کے خلاف دوستانہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سترہ سالہ کھلاڑی گلبرٹو مورا چھبیس ستمبر کو زخمی ہوئے تھے۔
کولمبیا کے خلاف یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔ وہ اس چوٹ کی وجہ سے پیرو اور امریکا کے خلاف میچز میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔
فیڈریشن نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ گلبرٹو مورا اپنے کلب تیجوانا واپس لوٹ جائیں گے۔ معطل شدہ لیفٹ بیک میٹیو چاویژ بھی اپنے ڈچ کلب اے زیڈ الکمار واپس چلے جائیں گے۔
میکسیکو اور چلی کا آئندہ دوستانہ میچ لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔


