بیجنگ (اسپورٹس ڈیسک). امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نے چائنا اوپن میں کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر نسل پرستی پر مبنی بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران انہیں بڑی تعداد میں نسل پرستی پر مبنی تبصرے اور پیغامات موصول ہوئے.
کوکو گف نے چائنا اوپن کے تیسرے رائونڈ میں 16 سالہ میزبان کھلاڑی کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا تھا.
میچ کے دوران کورٹ کے اطراف فلکرنگ لائٹ کی وجہ سے کھیل روکا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے کامیابی حاصل کی.
واقعے کے بعد کوکو گف نے ایکس پر بتایا کہ حریف کھلاڑی نے معذرت قبول کر لی ہے لیکن انہیں نسل پرستانہ پیغامات کا سامنا کرنا پڑا.
امریکی کھلاڑی نے کہا کہ مجھ سے اختلاف نسل پرستی کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے اور وہ بددیانت یا چور نہیں ہیں.
سال 2025 کے دوران ویمن پلیئرز کو نازیبا پیغامات کا سامنا کرنا پڑا جس پر ڈبلیو ٹی اے اور عالمی ٹینس حکام نے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا.


