پیرس (اسپورٹس ڈیسک) یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں فرانس نے آخری تیرہ منٹ میں چار گول اسکور کر کے بیلجیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ فرانس کا ناقابلِ شکست سفر بھی برقرار رہا۔
میچ میں فرانس کی جانب سے مائیکل اولیزے نے دو جبکہ ڈیسیئر ڈووے اور ریان شرقی نے ایک ایک گول کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے اسٹیڈ ڈی فرانس میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیم نے پہلے برتری حاصل کی تھی۔
اس کامیابی کے بعد فرانس گروپ اے ون میں چار میچوں میں دس پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ مارک وان بومل کی کوچنگ میں کھیلنے والی بیلجیم کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


