اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تمام جاری منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آمد و رفت کے ذرائع میں بہتری کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں این ایچ اے کے امور پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پچھلے مالی سال میں این ایچ اے کا ریونیو بڑھ کر 130 بلین روپے ہو گیا ہے۔
اجلاس کو مزید بریفنگ دی گئی کہ اس مالی سال میں ریونیو 160 بلین روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ وزیراعظم نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز کی تعمیر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔


