اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا ہے۔ ایوانِ صدر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے معزز مہمان کو نشانِ امتیاز کا اعزاز عطا کیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
وفاقی وزرا، اسپیکر قومی اسمبلی اور غیر ملکی سفرا بھی تقریب میں موجود تھے۔


