لاہور (لاہور ڈیسک) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں ضم کر دیا گیا ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت نئے ڈائریکٹر جنرل کیلئے سلیکشن کمیٹی بنے گی۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی سربراہی چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کریں گے۔ کمیٹی قانونی معیار کے مطابق امیدواروں کا جائزہ لے کر نئے ڈائریکٹر جنرل کا انتخاب کرے گی۔
انتخاب کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے سابق ڈی جی ڈاکٹر محمد امجد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس عہدے کیلئے دیگر امیدواروں کی طرح حصہ لے سکتے ہیں۔
مستقل ڈائریکٹر جنرل کے تقرر تک عبوری انتظامات کے تحت سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔


