لاہور (بیورو رپورٹ، DESK) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے سات ججز کے خلاف انکوائری کارروائی ختم کر دی ہے۔ چیف جسٹس اور انتظامی کمیٹی کے ججز نے تمام سات سیشن ججز کو الزامات سے بری کر دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے سات سیشن ججز کو الزامات سے بری کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے رجسٹرار نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
الزامات سے بری ہونے والوں میں سیشن جج محمد ساجد علی، عابد حسین، سیشن جج جاوید اقبال شیخ، محمد بلال، سیشن جج عتیق الرحمن، منظر علی گل اور ناصر حسین شامل ہیں۔


