راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستان نے زمین سے مار کرنے والے فتح 4 کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ اس میزائل کا توسیعی ورژن جدید ایوانکس سے لیس ہے۔
یہ ویپن سسٹم وسیع رینج پر اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے ساتھ اسے تیار کرنے والے سائنسدانوں نے بھی کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اعلیٰ قیادت نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی تکنیکی صلاحیت اور عزم کو سراہا ہے۔


