انٹرنیشنل ڈیسک (نیویارک)۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ریاست میں خسرے کی وبا کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
یہ ہنگامی حالت چار نومبر تک جاری رہے گی۔ یہ رواں سال خسرے کے کیسز میں اضافے کے بعد امریکی ریاست کا پہلا اعلان ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق طبی ماہرین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
گورنر کیتھی ہوکل نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قابلِ علاج بیماری سے نہیں مرنا چاہیے۔ ریاستی حکام کے مطابق تین اکتوبر تک نیویارک میں خسرے کے 108 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ان میں سے 92 کیس پندرہ جولائی کے بعد کم ویکسی نیشن والے دیہی علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔
نیویارک کی ہمسایہ ریاست پنسلوانیا بھی اس وبا سے شدید متاثر ہوئی ہے۔ وہاں تین دہائیوں سے زیادہ عرصے میں خسرے کی سب سے بڑی وبا پھیلی ہے۔
امریکی ادارے کے مطابق ملک بھر میں خسرے کے تقریبا 3,900 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ نئے حکم کے تحت رجسٹرڈ نرسیں ٹیسٹ تجویز کر سکیں گی اور فارماسسٹ بچوں کو ویکسین دے سکیں گے۔


