ابو ظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے شام کی سرزمین میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کھدائی اور بلڈوزنگ کی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی مذمت کی ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور سلامتی کے خطرات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور 1974 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے شام میں اسرائیلی حملوں کو روکے۔


