کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں فوجی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس حادثے میں ایک اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
غیرملکی میڈیا نے آسٹریلوی محکمہ دفاع کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا۔ حادثہ ڈارون سے 115 کلومیٹر جنوب مشرق میں مانٹ بنڈی ٹریننگ ایریا میں ہوا۔
آسٹریلوی محکمہ دفاع نے تحال حادثے کی وجوہات کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔


