ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک، DESK) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر شامی صدر اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر احمد الشرع کا سعودی عرب کا یہ دورہ سرکاری نوعیت کا ہے۔
اس دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ صدر احمد الشرع کا ریاض پہنچنا ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ دفاعی اقدامات فعال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


