پشاور انڈر 21 گیمز کے لیے آرچری ٹیم کے اوپن ٹرائلز 12 اکتوبر سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوں گے۔ آرچری ٹیم کے ٹرائلز کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
خیبرپختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری سارہ خان نے تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
بارہ اکتوبر کو مردوں کے جبکہ تیرہ اکتوبر کو خواتین کے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے۔ یہ ٹرائلز روزانہ صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک جاری رہیں گے۔
یکم جنوری 2026 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ان ٹرائلز میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ منتخب ہونے والی ٹیم آئندہ ماہ نومبر میں انڈر 21 گیمز میں شرکت کرے گی۔


