لندن (این این آئی) سابق مشیر صدرِ ریاست آزاد جموں و کشمیر ملک امیر کابل نے 8 اکتوبر کے شہداء زلزلہ کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن آزاد کشمیر کی تاریخ کا انتہائی المناک دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2005 کے تباہ کن زلزلے نے قیمتی جانوں کے علاوہ بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی اداروں کو شدید نقصان پہنچایا۔ ملک امیر کابل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشکل گھڑی میں قومیں اتحاد، ہمت اور باہمی تعاون کے ذریعے بڑے سانحات کا مقابلہ کرتی ہیں۔
انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کے صدر نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری اپنے وطن کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔


