مظفرآباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی رہنما راجہ شعیب عابد نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے یہ مبارکباد عمان میں اقوامِ متحدہ کی جانب سے معتبر ہیبیٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر پیش کی۔
راجہ شعیب عابد نے کہا کہ اس تاریخی عالمی پذیرائی کا پورا کریڈٹ محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ عام آدمی کو باعزت رہائش فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔


