لاہور (بیورو رپورٹ) اداکار سعود قاسمی نے نادیہ خان کو شوبز شخصیات کے درمیان تنازعات بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں فسادن کہہ دیا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر متنازع سوالات پوچھ کر فنکاروں میں اختلافات پیدا کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادیہ خان ماضی میں بھی مختلف شخصیات سے متعلق بیانات سے تنازعات کو ہوا دیتی رہی ہیں۔
سعود قاسمی کے مطابق انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ اچھے تعلقات رکھتے ہیں اور تنازعات خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔ نادیہ خان نے فوری ردعمل میں الزامات کو من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ باتیں انہی کے خلاف چلی گئیں۔
انہوں نے واسع چوہدری پر بھی تنقید کی۔


