مظفرآباد (این این آئی) چیئرپرسن وویمن کمیشن محترمہ ریحانہ خان نے کہا ہے کہ زلزلہ اور قدرتی آفات نیک لوگوں کیلئے آزمائش ہوتی ہیں۔ 2005 کے قیامت خیز زلزلہ نے ہزاروں افراد کو موت کی نیند سلادیا تھا۔
شہداء زلزلہ کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کا زلزلہ مشکلات اور تکالیف ماؤں کیلئے دکھ پھر تازہ کردیتا ہے۔ انہوں نے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کہیں بھی حفاظتی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔


