نیوز ڈیسک (معاشی رپورٹر) ۔۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے سالانہ منافع میں پانچ عشاریہ چار فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق تیس جون دو ہزار چھبیس کو ختم ہونے والے سال کے دوران منافع اکیس عشاریہ پانچ ارب روپے تک بڑھ گیا۔ اس سے قبل تیس جون دو ہزار پچیس کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کو بیس عشاریہ چار ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔


