فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان دو پروگراموں کے تحت ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے چوتھے جائزے کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت 21 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس آئی ایم ایف معاہدہ کی حتمی منظوری عالمی مالیاتی ادارے کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول کے لیے کوششیں کی ہیں اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔


