ملک بھر میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی یہ قیمت اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بڑھائی گئی ہے۔
کراچی سمیت ملک بھر کے تمام صارفین سے اس اضافے کی وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے اس فیصلے سے صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لائف لائن صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔


