فائل فوٹو
فائل فوٹو
کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور گن مین شہید ہو گئے۔ ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی۔
کوہاٹ اور کرک کی باؤنڈری کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او داؤد خان اور ان کا گن مین فرہاد موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اضافی پولیس نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


