معروف اداکار بدر منیر کی اٹھارہویں برسی گیارہ اکتوبر اتوار کو منائی جائے گی۔ چار دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے بدر منیر کو پاکستانی پشتو فلموں کا دلیپ کمار کہا جاتا تھا۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران تقریبا ساڑھے چھ سو پشتو، پنجابی اور اردو فلموں میں کام کیا۔ ان کی پہلی پشتو فلم یوسف خان شیر بانو کراچی میں بنی اور ریلیز ہوئی جو کہ ایک بڑی کامیابی تھی۔
بدر منیر گیارہ اکتوبر دو ہزار آٹھ کو دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے والد بدین ایک گاؤں کی مسجد میں پیش امام تھے۔


