اسلام آباد (این این آئی): پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر کوچ اینڈ ایجوکیشن اور قومی کوچ سجاد محمود جمعرات کو اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ جائیں گے۔
اپنے قیام کے دوران سجاد محمود خانہ کعبہ کا طواف کریں گے۔ وہ روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔
وہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کریں گے۔


