لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے علاقے یارکشائر میں واقع یارکشائر وائلڈ لائف پارک میں شیر کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ساؤتھ یارکشائر پولیس کے مطابق واقعہ ڈونکاسٹر کے قریب قائم وائلڈ لائف پارک میں پیش آیا۔ پولیس کو برطانوی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر اطلاع ملی۔
حکام نے بتایا کہ متوفی کے اہلِ خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پارک انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس سے قریبی تعاون کا اعلان کیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شیر کے اس حملے کے دوران جانور کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ شیر واقعے کے بعد بھی اپنے احاطے میں ہی موجود رہا۔
حکام کے مطابق عوام کے لیے کسی وسیع تر خطرے کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کے بعد پارک کو بند کر کے خالی کرا لیا گیا ہے۔


