اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی ہے۔ ساتھ ہی خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ قائم کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے حکم نامہ نمبر 1/2026 جاری کر دیا ہے جو 11 اکتوبر 2026 کے آئینی اعلان کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ہنگامی حالت کے بعد یہ اہم اقدام کیا گیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی امور انجام دیں گے۔
گورنر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشاورتی کونسل کی معاونت حاصل کریں گے۔
مشاورتی کونسل میں طارق محمود پاشا، ڈاکٹر عامر عبداللہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو ارکان مقرر کیا گیا ہے۔ ثمر بلور، ڈاکٹر سرفراز علی، عامر جاوید، ڈاکٹر ایم ارشاد، کفایت اللہ، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق بھی کونسل میں شامل ہیں۔
ثنا اللہ ایڈووکیٹ کو خیبر پختونخوا کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔


