پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور کینٹ ایریا سیل، بی آر ٹی سروس اور موبائل نیٹ ورک معطل کر دیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری اسمبلی چوک اور کینٹ ایریا کے داخلی راستوں پر تعینات کردی گئی ہے۔
اتوار کی صبح پشاور کے تمام داخلی شاہراہوں کو کنٹینروں کے ذریعے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ اور شامی روڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
شہر میں بی آر ٹی سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل ہے۔
کینٹ ایریا کو مکمل طور پر سیل کرکے جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کیے گئے ہیں۔ فردوس، تہکال، پجگی روڈ اور دیگر مقامات پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔


