خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی منظوری اور گورنر راج کے نفاذ کے فیصلے پر پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے جشن منایا۔ شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے اقدام کو امن و استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
پشاور میں شہریوں نے صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کیا۔ بعض شہریوں نے اس اقدام کو پی ٹی آئی حکومت سے نجات کا دن قرار دیتے ہوئے اسے یومِ نجات کے طور پر منایا۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی ایمرجنسی کی منظوری اور گورنر راج کے فیصلے پر جشن کا سماں رہا۔ شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہری ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔


