انٹرنیشنل ڈیسک (ویانا) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جمعہ 9 اکتوبر 2026 کو اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف آواز بلند کی۔
انہوں نے مذہبی آزادی مساوات اور عدم امتیاز کے مطالبات پیش کیے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے کا آغاز دوپہر 12 بجے ویانا سے ہوا۔ احتجاجی ریلی شہر کے مرکزی علاقوں سے گزری۔
منتظمین اور طلبہ نے حجاب پر پابندی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ مظاہرے کے باعث شہر کے بعض مرکزی راستوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
آسٹریا میں یکم ستمبر 2026 سے 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی نافذ ہوئی تھی۔ اس قانون پر مختلف حلقوں کی جانب سے مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اس کی آئینی حیثیت کا معاملہ بھی زیرِ غور ہے۔


