راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) پاک سری لنکا میچ کے موقع پر راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے چھ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
اے پی پی کے مطابق سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سی پی او نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں خود چیک کیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔


