(ایجوکیشن ڈیسک) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام نوری ہسپتال میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کا مقصد بیماری کی جلد تشخیص اور بروقت علاج کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر مریضوں کو جامع طبی سہولیات کی فراہمی کے امور پر بھی روشنی ڈالی گئی۔


