نیوز ڈیسک (اسلام آباد) پاکستان میں فلپائنی سفیر ڈاکٹر ایمانوئل آر فرنانڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی پرتپاک مہمان نوازی ایک انمول جوہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان باہمی احترام اور مہمان نوازی پر مبنی ایک مضبوط پل موجود ہے۔
انہوں نے یہ بات اے پی پی کے زیر اہتمام ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان میں فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کی منفرد گرم جوشی اور مہمان نوازی محسوس کر رہے ہیں۔


