نیوز ڈیسک (لاہور) — پنجاب بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1374 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 1603 زخمی ہو گئے۔ اتوار کو ریسکیو ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے ان حادثات پر ریسپانڈ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ حادثات کے دوران 747 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔


