نیوز ڈیسک (فیصل آباد) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
رات کے وقت کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش ہو سکتی ہے۔ ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کی لہر اس وقت ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔


