رحیم یارخان کے سب ڈویژن احمد پور لمہ میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایس ای میپکو رحیم یارخان عبدالحفیظ بھٹی، ایکسیئن اقبال حسین بھٹو اور ایس ڈی او حسیب احمد بھائیو کی زیر قیادت کی گئی۔
میپکو حکام کے مطابق بجلی چوری اور نادہندگی کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا۔


