اسلام آباد ڈیسک — نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اتوار کے روز ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ سرکاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے حوثی حملے پر گہری فکر مندی ظاہر کی اور پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔


