اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) اے پی پی کے مطابق شی لیگ فٹسال کے افتتاحی ویک اینڈ کے آخری روز اتوار کو اسمرفز اور وائبرنٹ نے تیرہ تیرہ گول سے فتوحات حاصل کیں۔ یہ میچ جناح اسٹیڈیم کے فٹسال گراؤنڈز میں کھیلے گئے۔
اسلام آباد سٹی نے فٹبال فیکٹری کو تین صفر سے شکست دے کر سینئرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔


